کراچی میں بھتہ خوروں نے بھتہ خوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
کراچی میں بھتہ خوری کی شکایات پر رینجرز حرکت میں آگئی ہے۔رینجرز نے شہریوں کو ہیلپ لائن پر شکایات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ رینجرزترجمان کا کہنا ہے کہ جبری ڈونیشن یا عطیات کے مطالبے کی صورت میں فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریع اطلاع دیں۔ شکایت کیلئے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ بھتہ خوری کی شکایات کی صورت میں رینجرز فوری طور پر حرکت میں آئے گی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔