کراچی میں رینجرزکی موبائل وین پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے متعلق اطلاع دینے والے کو 25لاکھ روپے دینےکا اعلان
گزشتہ روزکراچی کے علاقےاتحاد ٹاؤن میں واقع مسجد اورمدرسہ حضرت ابوہریرہ کے باہر نماز جمعہ کے موقع پرڈیوٹی دینے والے رینجرزاہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا،،حملہ آوردہشتگرد موٹرسائیکلوں پر سوارتھے،،دہشتگردوں کے حملے میں چاررینجرز اہلکار شہید ہوگئے تھے،،ان شہید اہلکاروں کی گردن، پیٹ اور سینے پر گولیا ں لگی تھیں،،،رینجرزکےترجمان نے اعلان کیا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے بارے میں ہیلپ لائن 1101پر کال یا ایس ایم ایس کے زریعے اطلاع دی جاسکتی ہے،، اطلاع دینے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ترجمان رینجرز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔