یلجیئم کے دارالحکومت برسلزمیں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا گیا
بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر دہشتگروں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد دارلحکومت برسلزمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شہر کی اہم عمارتوں اورمقامات پرپولیس اور سپیشل فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سڑکوں پر پولیس اورفوج کی گاڑیوں کا گشت جبکہ مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترجمان برسلزانٹرٹرانسپورٹ کے مطابق شہرکے تمام میٹروٹرین سٹیشنز بھی دو روز تک بند رہیں گے۔ بیلجیئم کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اتنے بڑا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔