ہالی وڈ کی ایکشن کامیڈی فلم "زو لینڈر ٹو" کا ٹریلر جاری
ہدایتکار بین سٹلر کی اس فلم کی کہانی جاسوس ادارے کے دو دوست اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے، جوایک معروف ماڈل ڈیرک اور اس کے دوست کے پراسرارقتل کی تحقیقات کرتے ہوئے فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیتے ہیں، قتل کی واردات کی تفتیش کرتے ہوئے یہ دونوں اہلکارفیشن کی دنیا میں ایکشن اور مزاحیہ انداز میں اپنی تفتیشن کا دائرہ بڑھاتےہوئے مجرموں کے گرد گھیرا تنگ کردیتے ہیں. فلم میں ہالی وڈ کے معروف اداکاربین سٹلراور اوون ولسن کے علاوہ پینیلوپ کروز اور کرسٹن ویگ نمایاں کردار ادا کررہے ہیں، فلم آئندہ برس 12فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی