انگلینڈ کے خلاف شارجہ تیسرے میچ میں شکست بد قسمتی تھی,برطانوی اخبار کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں:وقاریونس
یو اے ای میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے برطانوی اخبار کی جانب سے لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ وقار یونس نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ انگلینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست بد قسمتی تھی۔ ٹیم کے کسی کھلاڑی پرشک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار کےالزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ ادھرپی سی بی کے چیئرمین شہیریار خان نے تیسرے ون ڈے کے حوالے سے متنازع ٹویٹ پرسابق انگلش کپتان مائیکل وان کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ شہریارخان نے کہا کہ مائیکل وان کی غیرضروری ٹویٹ کا مسئلہ آئی سی سی کے سامنے اٹھایا جائے گا۔