چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں، اور، مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے
ملک بھر میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔۔ پولیس، رینجرز، ایف سی، اور، رضا کار، چہلم کے جلوسوں، اور، مجالس کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔۔ بعض شہروں پر فوج کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔۔ اہم شہروں میں چہلم کے مرکزی جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔۔ پنجاب کے حساس شہروں میں مکمل، اور، چہلم کے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر جزوی موبائل فون سروس بند رہے گی۔۔ کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کی سکیورٹی کے لئے پولیس، اور، رینجرز نے مشترکہ پلان تشکیل دیا ہے۔۔ کراچی میں مکمل طور پر موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے۔۔ حتمی فیصلہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔۔ اسلام آباد، اور، کراچی سمیت سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔۔ خیبرپختونخوا، اور، بلوچستان کے پولیس اور ایف سی تعینات کی گئی ہے۔۔ بعض جگہوں پر فوج کو بھی ہائی الرٹ رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔۔