شہر قائد میں چہلم حضرت امام حسين رضی اللہ عنہ کی سکیورٹی کے ليے تيارياں مکمل کرلی گئيں
کراچی میں چہلم حضرت امام حسين کا جلوس نشتر پارک سے آج برآمد ہوگا،،، نمازظہرين امام بارگاہ علی رضا پراداکی جائے گی ،،جس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہوا حسينہ ايرايناں کھارادرپر اختتام پذيرہوگا،،، ،،،حکام نے جلوس کی سکیورٹی کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،،،جلوس کے راستے پر آنے والی رابطہ سڑکوں کو کينٹرزلگا کر بند کر دیا گیا ہے ،،،جبکہ دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے ،،،جلوس کی گزرگاہوں پردس ہزار سے زائد پوليس ورينجرز کے اہلکار تعينات کئے گئے ہیں،،، بلندعمارتوں پر اسنائپرزتعینات ہوں گے ،،،جلوس کے راستوں کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلئیر کیا گیا ہے ،