پاکستان نے کھوئی رٹہ میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے4بچوں کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے اٹھا دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصر وفد نے جی ايچ کيو کا دورہ کيا، دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار بچوں کی شہادت کا معاملہ اٹھايا گيا، اعلی عسکری حکام نے مبصر کو ڈوزيئرز حوالے کئے، ترجمان کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ سے معاملے کی تحقيقات کی درخواست کی ہے، ڈوزيئرز ميں کہا گيا ہے کہ بھارتی فوج سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، حالیہ واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔۔ اس سے پہلے میرپور میں چاروں بچوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے شہریوں نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، چاروں افراد کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا، واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادیوں پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں چار سالہ ربا ، سات سالہ فائزہ ، آٹھ سالہ شازیہ اور سولہ سالہ شہزاد شہید ہو گئے تھے۔