جرمن فٹبال لیگ:ریڈر بریمین نے اینٹراچ فرنکفرٹ کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
ریڈر بریمین اور اینٹراچ فرنکفرٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں بریمین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف کے آغاز پرفرنکفرٹ نے حریف ٹیم کی برتری ختم کردی، میچ کے آخری لمحات تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیل ایک ایک گول سے برابر تھا تاہم اینٹراچ فرنکفرٹ کے ایمن بارکوک نے میچ کے آخری منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی اس سے قبل ہوفن ہیم اور ہیمبرگرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا، ہوفن ہیمز اور ہیمبرگرز کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا