ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ پیوٹن
ماسکو سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق صدر پیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا، صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں ،صدرپیوٹن کے مطابق وہ بھی دونوں ممالک کے درمیان یوکرائن اور شام کے مسئلے پر معاملات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں ،پیوٹن کاکہنا تھا تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ٹرمپ سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔انکا کہنا تھا کہ وہ نئی امریکی حکومت کی پالیسی کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ انتخابی مہم کے دوران اعلانات اور حقیقی پالیسی میں اکثر اوقات فرق ہوتا ہے۔