مودی سرکار اسلام دشمنی میں اندھی ہو گئی، ڈاکٹرزذاکرنائیک کی تنظیم پرپابندی کےبعد ویب سائٹ بھی بند کردیگئی۔
مودی سرکار نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے خود ساختہ دعوے کا بھی مان نہ رکھا، عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک انتہا پسند بھارتی حکومت کے نشانے پر آگئے، بھارتی حکام نے ذاکر نائیک کی ویب سائٹ بند کردی، یہی نہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے امریکا سے بھی رابطہ کرلیا۔ اس سے پہلے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مذہب و نسل کی بنیاد پر فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے کے جھوٹے الزام میں ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی لگا کر مقدمہ بھی درج کیا تھا، جبکہ ان کے دفاتر پر چھاپے مارے کر نقدی، سونا اور دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں، ذاکر نائک جیسی معتدل اور علمی شخصیت پر پابندی کےلئے بھارت جو جواز گھڑرہا ہے، وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار ملک کے منہ پر تمانچہ ہے