نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آل راؤنڈر جیمز نیشمین کی جگہ سلو لفٹ آرم باؤلر مائیکل سینٹنر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، کین ولیم سن کی کپتانی میں دیگر کھلاڑیوں میں ٹوڈ ایسلے، ٹرینٹ بولٹ، کولن گرین ڈومی، میٹ ہینری اور ٹام لیتھم شامل ہیں۔ ہینری نیکولس، جیت راول، ٹم سودی، روز ٹیلز، نیل ویگنر، بی جے ویٹلنگ اور ڈِین برون لی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ پچیس نومبر سے ہیملٹن میں شروع ہوگا، کیوی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔