انسداد دہشتگردی:عدالت نےپولیس مقابلہ،اقدام قتل اور بھتہ خوری ایکٹ میں نامزد2ملزمان کو قیداورجرمانےکی سزاسنادی۔
انسدا دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کامران اور گل خان کو پولیس مقابلے کے الزام میں تین ،تین سال قید بامشقت اور بھتہ خوری کے تحت درج مقدمے میں سات ،سات سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزمان پر پچیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے ملزم گل خان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے کی رو سے ملزمان کا جیل میں گزرا ہوا عرصہ سزا میں شمار ہوگا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ میں مقدمات درج کیا گیا تھا۔