بھارت ایک مخصوص پالیسی کے تحت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ، ایل او سی پر فائرنگ کے معاملے پر پاکستان ذمہ دار ملک کا کردار ادا کر رہا : مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان جہانگیر بدر کی وفات پر تعزیت کے لیے لاہور میں انکے گھر پہنچے، تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کررہا ہے ، جس سے معصوم پاکستانی جانیں ضائع ہورہی ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں صرف بھارت کو جواب ہی نہیں دینا بلکہ بھارت کی پالیسی کو ناکام بھی بنایا ہے. مولانا فضل الرحمان نے پاناما لیکس پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ پاناما لیکس کا مستقبل ، دعوے دائر کرنے والوں کا پیچھا کر رہا ہے، عمران خان کا سیاسی ماضی تھا اور نہ ہی سیاسی مستقبل ہے، کے پی کے حکومت کو سی پیک کا پتہ ہی نہیں. مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں،،، نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی۔