آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تاریخی دور گزارا، اِن کا شمار غیرمتنازع فوجی سربراہوں میں ہوتا ہے : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دور میں بہت سے چلینجز کا مقابلہ کیا اور اب وہ باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا جنرل راحیل شریف ایکسٹینشن نہیں لیں گے، اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے گزارش کی کہ سینئر موسٹ افسروں کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر ترقی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے فوجی افسروں کا مورال بلند ہوگا۔