پاکستان کی کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
دفترخارجہ کا کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ حملے کے مجرم تمام مذاہب اور انسانی اقدار کیلئے قابل مذمت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم جان بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور دوستوں کیلئے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔