وزیراعظم وفد کے ہمراہ ملائیشیا کے دوروزہ سرکاری دورے پرکوالالمپور پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ملائیشیا کے دوروزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔ملائیشیا کے نائب وزیرخارجہ سینیٹر مرزوکی بن یحییٰ اور وزیراعظم کے دفتر میں نائب وزیر ڈاکٹر محمد فرید بن رفیق نے ان کا استقبال کیا۔دونوں وزرائے اعظم کے درمیان الگ الگ اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہونگی۔