عالمی جریدے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا
ین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر بڑے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بن گئی، یہ بات بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہی۔ بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرگزشتہ تین ماہ سے جاری ہے، فکسڈ انکم منافع کی کمی پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ گئی۔ بلومبرگ کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق بینک، میوچل فنڈز، انشورنس کمپنیوں کا ہدف شیئرز کی خریداری ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں سال64ملین ڈالر کے شیئرز خریدے