سپریم کورٹ کی موبائل ایپ اور ہیلپ لائن سروس متعارف
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ کی نئی سروسز کا افتتاح کیا جن میں موبائل ایپ، کال سینٹر اور جوڈیشل ایسٹا کوڈ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کو بھی شہریوں کے لیے اپ گریڈ کردیا گیا جبکہ عدالت عالیہ کی پانچ عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک کردیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدلیہ کو ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کریں گے، آج ہماری عدالتوں میں وہ تمام ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں کی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی متعارف کردہ ہیلپ لائن سروس کی مدد سے سائلین مقدمات کے فیصلوں اور کیسز مقرر ہونے کی معلومات آسانی کے ساتھ حاصل کرسکیں گے، علاوہ ازیں موبائل ایپ پر مقدمات کے فیصلے جاری کیے جائے گے۔