پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا
پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا انتخاب ایک بار پھر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطہ کی ویب پر ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے پیرس میں ہونیوالے انتخابات میں ایک سو چون ووٹ حاصل کئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا انتخاب ایک بار پھر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ یہ یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر ہے