سابق وزیراعظم کا لندن میں طویل طبی معائنہ
لندن کے گائزاینڈت تھامس اسپتال میں نوازشریف کا طویل طبی معائنہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچے،سابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز،حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لندن کے گائز اینڈ تھامس اسپتال میں ان کے خون،گردوں اور دل کے ٹیسٹ لئے گئے،ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے،رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے یا نہیں۔ دوسری جانب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ قوم کی دعاؤں کے باعث نواز شریف لندن پہنچے ہیں جبکہ حسین نواز نے کہا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے،پہلی ترجیح نواز شریف کا علاج ہے،اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے