پیراگون ریفرنس: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 نومبر تک توسیع
لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برادرن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 نومبر تک توسیع کردی۔جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران دو گواہوں کے بیان پر جرح مکمل ہوئی۔عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد پیش ہوئے۔جج جواد الحسن نے کہا کہ ڈی آئی آپریشنز نے بدنظمی کے معاملے پر جواب جمع کروا دیا ہے تاہم نیب کا جواب آنا ابھی باقی ہے۔