علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے استاد عبدالستار سعیدی پڑھائیں گے ، آزادی فلائی اووراور ٹمبر مارکیٹ میں تمام عام ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیاہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، گیریٹر اقبال پارک کے اردگرد سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی کی میت ان کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور عقیدت مندوں کے دیدار کے لیے رکھ دی گئی ہے۔ دوسری جانب لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، 03 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 31 ایس ایچ اوز، 116 اَپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، اے آر ایف، ایس پی یو اور سادہ لباس میں جوان بھی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔