کراچی میں پاکستان کا کینسر کا سب سے بڑا اسپتال ہوگا،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم کینسراسپتال کی تعمیر کا آغازدیکھ کر اچھا لگا، کراچی میں پاکستان کا کینسر کا سب سے بڑا اسپتال ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیر کا آغاز دیکھ کر دل اس احساسِ عظیم سے سرشار ہے کہ یہ کینسر ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکزِ شفا بھی ہوگا اور (طب و علاج کے) جدید ترین سازوسامان سے آراستہ بھی ہو گا