پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ پیر کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) پیر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو 3 میچوں کی سیریز میں 0۔ 2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا