وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی شرکت، عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200ملین ڈالرکا آسان قرضہ دے گا. پنجاب کے 10اضلاع میں ایئر اورواٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور،شیخوپورہ،ملتان،ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، وہاڑی اوردیگرشہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔ پنجاب میں 30مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے۔15مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ لاہور میں 25الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے ”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈویژنز میں ”انرجی ایفیشنٹ بلڈنگز“کے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔ پنجا ب کے 6ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیاجاچکا ہے۔ پنجاب میں گرین فنانسنگ سٹریٹجی تشکیل دی جارہی ہے۔ گرین فنانسنگ کے تحت 50ملین ڈالر کا انوائر منٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کیاجائے گا۔
نجی گاڑیو ں کے لئے ٹوکن ٹیکس کو موٹر وہیکل انسپکشن اور سرٹیفکیشن سے مشروط کرنے کی تجویز کاجائزہ ، VICSموٹر وہیکل سرٹیفکیشن میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والےآلات کی انسپکشن بھی شامل کی جائے گی۔ گرین انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت 6-انڈسٹریز کوآسان قرضے دئیے جائیں گے۔ سٹیل ملز،رائس ملز،سٹون کریشنگ،لیدرپروسیسنگ انڈسٹریز کو گرین انویسٹمنٹ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ابتدائی طورپر 100چھوٹے انڈسٹریل یونٹ کو 30ملین ڈالرزکے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی عوام میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ماحولیات ، ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اوردیگر حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔