ایران میں احتجاجی تحریک سے اظہار یکجہتی کرنے پر دو نامور اداکارائیں کو گرفتار
ایران میں احتجاجی تحریک سے اظہار یکجہتی کرنے پر دو نامور اداکارائیں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہینگامہ قاضیانی اور تایون ریاحی نامی اداکاراوں کو عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔