صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے29ویں اجلاس,7 ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری
پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے29ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی7 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 57ارب 65کروڑ 47لاکھ 46ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سیالکوٹ میں ایکوائر شدہ اراضی پر وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی عمارت کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 88 کروڑ 3 لاکھ 70 ہزار روپے، موٹروے کے ساتھ شیخوپورہ انٹر چینج (M-2) سے قائداعظم اپیریل پارک (QAAP) تک میٹلڈ روڈ کی تعمیر کیلئے 1 ارب 56 کروڑ 62 لاکھ 49 ہزار روپے، راجن پور میں 87 نمبر روڈز، تونسہ میں 97 نمبر روڈز اور ڈی جی خان میں 30 نمبر روڈز کی بحالی اور تعمیر نو کے سلسلہ میں امبریلا پی سی ون کیلئے 16 ارب 53 کروڑ 26 لاکھ روپے، ڈی جی خان میں لنک نمبر 1 کے تحفظ کے سلسلہ میں ریور ٹریننگ ورکس کی فراہمی کیلئے 1 ارب 24کروڑ 52 لاکھ 32 ہزار روپے، وڈور ہل ٹورینٹ کی مینجمنٹ (سوچانی اور پھلر برانچ) کیلئے 4 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ 84 ہزار روپے، سوری لنڈ ہل ٹورینٹ کی مینجمنٹ (جمالر اور تلی برانچ) کیلئے 5 ارب 96 کروڑ 92 لاکھ 11ہزار روپے اور راولپنڈی میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن (PPIC3) سنٹر (ترمیمی) کیلئے 24 ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔