انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔
انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں آیا ، زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں علاقے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوئے۔زلزلے سے درجنوں عمارات کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا میں مسلسل زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے والے علاقے میں آباد ہے اور اکثر یہاں زلزلے آت رہتے ہیں ۔