فیفا فٹبال ورلڈ کپ قطر ,آج 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

قطر میں کھیلے جانے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے۔ قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کا آج دوسرا روز ہے، جہاں آج 6 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ پہلے میچ میں انگلینڈ اور ایران کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں نیدرلینڈز اور سینیگال کا جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات 9 بجے ایک دوسرے پر جھپٹیں گی۔ دوسرے روز کے تیسرے اور آخری میچ میں امریکا اور ویلز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، احمد بن علی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز رات 12بجے ہوگا۔