26 نومبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا: اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ26 نومبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا اور میری پاکستان کے لوگوں سے درخواست ہے اجتماع میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے تیاریاں مکمل ہیں، مری روڈ پر روالپنڈی میں ہمارا اجتماع ہوگا جبکہ علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی بھی بنا دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے لوگ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے آئیں گے جبکہ 25 نومبر کی شام کو ہی لوگ پنڈی پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے بھی کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جا رہا ہے جبکہ 26 نومبر کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔