لندن: نوازشریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ یورپ روانہ

قائد ن لیگ نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لندن سے یورپ روانہ ہوگئے۔شریف فیملی کے افراد 10 دن یورپ کے مختلف ممالک میں گزاریں گے۔ حسین نواز، حسن نواز اور خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔دوسری جانب ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو امریکا سے علاج کرانے کا مشورہ دے دیا ہے اور اس سلسلے میں قائد ن لیگ نواز شریف کے وطن واپسی سے پہلے امریکا جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل علاج مکمل کرانے کی تجویز دی گئی ہے قائد ن لیگ نے پارٹی رہنماؤں کو بھی اپنے شیڈول سے آگاہ کردیا۔