انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کمی ہوگئی۔ 100انڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے. کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں تنزلی کا شکار ہوگیا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 285.50 روپے پر آگیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، اور 100انڈیکس 420 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 500 ہوگیا۔