موٹر وے پر زیادتی کیس:لاہور ہائیکورٹ میں پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور
لاہور ہائی کورٹ نے سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظورکرکے سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور مجرم شفقت کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔