وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا
وزیر اعلی محسن نقوی کا پنجاب کابینہ کے ہمراہ فلیگ شپ پراجیکٹ ایکسپریس وےموٹر وےلنک روڈ کا تفصیلی دورہ وزیر اعلی محسن نقوی نے مختلف مقامات پر منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا وزیر اعلی محسن نقوی نے اسفالٹ کے جاری کام کا مشاہدہ کیا اور مزدوروں سے مصافحہ کیا وزیر اعلی محسن نقوی نے محنت سے کام کرنے پر مزدوروں کو شاباش دی وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے15.2کلومیٹر طویل دو رویہ کیرج وے کے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا پراجیکٹ کا 65 فیصد کام اور 15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 100فیصد ارتھ ورک مکمل ہو چکا ہے۔ بریفنگ روڈز کے اسفالٹ کا کام شروع۔ وزیر اعلی محسن نقوی کا پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار۔ ایف ڈبلیو او اور کمشنر گوجرانوالہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلی تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت وزیر اعلی محسن نقوی کی کیرج وے کے دونوں اطراف باڑ لگانے کی بجائے حفاظتی دیوار بنانے کی ہدایت گوجرانوالہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے منصوبہ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔ محسن نقوی منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ کا لاہور کا سفر 45 منٹ رہ جائے گا۔ محسن نقوی گوجرانوالہ۔15.2 کلو میٹر طویل دو رویہ کارپٹیڈ سڑک موٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔ محسن نقوی بینظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک زیر تعمیر روڈ پر 6پل، 22باکس،23پائپ کلورٹس،5جانوروں کی گزر گاہیں اور 5سب ویز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ بریفنگ ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال نے وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی کمشنر گوجرانوالہ اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے بھی منصوبے سے متعلق امور کے بارے بریف کیا صوبائی وزراء ،مشیران ،سیکرٹری تعمیرا ت ومواصلات،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ، ،ڈپٹی کمشنر اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے