9 مئی پر تشدد واقعات: ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو لاہور میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائدکردی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل پر بھی فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے عدالت میں جرم صحت سے انکار کردیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئےطلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی، تھانہ سرور روڈپولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔