ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقدہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر فار ایروسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی صنعتوں کی صلاحیت اور ہنر کے فروغ پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ظہیر احمد بابر سدھو نے دورے کے دوران غیر ملکی وفود سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں ایروسپیس آلات کی خریدوفروخت اور دفاعی صنعت میں خود کفالت بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ پاک فضائیہ نے دفاعی صنعتی فریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی۔ سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ فریم ورک کا مقصد ایروسپیس شعبہ کی ترقی میں مسائل دور کرنا ہے، ایروسپیس اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہ نمائش دفاعی اور ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا بہترین مظہر ہے جو ملکی اور غیر ملکی شرکاء کو متوجہ کرنے کا باعث ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف سٹالز کا جائزہ
Nov 21, 2024 | 15:43