پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

Nov 21, 2024 | 19:17

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے آج بھی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے رہی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 37 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 ہزار 668 ڈالر فی اونس رہا ہے۔ یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔ 

مزیدخبریں