سعودی عرب میں ایک اور نیا قانون پاس
سعودی عرب میں دلہنوں کے جوڑے، عبائے، مصنوعی زیورات، جوتے، خوشبو اور دیگر اشیاء آج سے سعودی خواتین فروخت کیا کریں گی۔اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو زیادہ سےزیادہ روزگار مہیا کرنا ہے۔سعودائزیشن پالیسی کے تیسرے مرحلے کے تحت زنانہ خوشبویات، جوتے، موزے اور ملبوسات صرف سعودی خواتین ہی فروخت کر سکیں گی۔یہ اقدامات 2030 ویژن کے تحت کیے جارہے ہیں جس کا مقصد سعودی باشندوں کو زیادہ سےزیادہ روزگار مہیا کرنا ہے۔