حسن علی نے دنیائے کرکٹ کے ناقدین کو تعریف پر مجبور کر دیا۔
ہر بار وکٹ لینے کے بعد حسن علی کا دل موہ لینے والا انداز پاکستانی شائقین ہی نہیں۔۔ دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔ حسن علی نے مختصر وقت میں اپنی دھاک بٹھائی ہے۔ یو اے ای میں بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹوں پر بھی حسن علی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس کی باؤلنگ کا سامنا کرنا بلے بازوں کے لیے آسان ٹاسک نہیں ہے۔ کپتان سرفراز احمد کے وہ سب سے قابل بھروسہ باؤلر ہیں ۔ جب جب کپتان نے باؤلنگ کے لیے بلایا۔ حسن علی نے مایوس نہیں کیا۔
سری لنکا کیخلاف سیریز کے چار میچز میں حسن علی بارہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ آخری آٹھ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد چوبیس ہے۔ جبکہ رواں برس سترہ میچز میں وہ تینتالیس وکٹیں لے کر سب سے آگے ہیں۔۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق حسن علی کو پلاننگ کے ساتھ کھلانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ زیادہ عرصے تک پاکستان کے لیے خدمات انجام دے سکے۔