وزیر اعظم 29 اکتوبر کو دورہ ملائیشیا پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 29 اکتوبر کو ملائیشیا روانہ ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے بعد ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 29 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے، عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ملائیشین قیادت سے دو طرفہ دلچسبی کے امور پر بات چیت کریں گے، وزیراعظم کی چند روز قبل ملائشین ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات بھی ہوئی تھی۔