ضمنی الیکشن: این اے 247، پی ایس 111 اور پی کے 71 میں پولنگ کے وقت کا آغاز
شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے،، ان حلقوں میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں این اے 247 کے میں پی ٹی آئی امیدوار آفتاب حسین صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے تمام انتظامات تسلی بخش ہیں ،قانون نافذ کرنے والوں کا کردار قابل ستائش ہے۔آفتاب حسین صدیقی نے کہا کہ ووٹنگ کا ٹرن آوٹ بہتر ہے،، شام تک نتائج ہمارے حق میں ہونگے ۔