افغانستان میں پارلیمانی انتخاب کے دوران دہشتگردی کی 192 کارروائیاں دیکھنے میں آئیں
افغانستان میں طویل عرصے کے انتظار کے بعد ہفتہ کو پارلیمانی انتخابات ہوئے، انتخابات کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی تھی تاہم اس کے باوجود جگہ جگہ بے امنی دیکھنی میں آئی، پولنگ کے دوران مختلف شہروں میں ایک سو بانوے دہشتگردی کے واقعات پیش آئے، افغانستان کے وزیر داخلہ واعث برمارک کے مطابق ، الیکشن سے پہلے سترہ سو سکیورٹی تھریٹس جاری کیے گئے تھے، پولنگ کے دوران ایک سوبانوے دھماکے یا بم حملے ہوئے، ان واقعات میں سترہ عام شہری مارے گئے جبکہ تراسی زخمی ہوئے، الیکشن ڈے پر دہشتگردی کے واقعات میں دس پولیس اہلکار اور افغان نیشنل آرمی کا ایک جوان بھی مارا گیا، ان حملوں میں سترہ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔