ایف اے ٹی ایف نے ایران کو بلیک لسٹ میں ڈالنے فیصلہ فروری تک موخر کر دیا
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایران کو فروری دوہزارانیس تک منی لانڈرنگ کے تدارک میں پیش رفت کے احکامات جاری کردئیے۔
ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران نے منی لانڈرنگ سے متعلق دس میں سے نو اصلاحات پر عمل کیا، ایران کو اصلاحات پر عمل پیرا ہونے کے لیے اکتوبر تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی،
ایف اے ٹی ایف کے امریکی سربراہ "مارشل بلنگز لی" کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے ایران ہماری دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دیرپا اقدامات کرے گادوسری جانب ترجمان ایرانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے توسیع کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں نے امریکا، سعودی عرب اور اسرائیل پر ایران کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا،