روس کئی سالوں سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک تاریخی معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس نے 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے معاہدے کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی روس کو ان ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے گا جبکہ ہمیں اس کی اجازت نہیں ہے ،نویڈا میں ایک ریلی کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ صدر اومابا نے اس پر بات چیت کیوں نہیں کی یا اس سے کیوں نہیں نکلے، روس بہت برسوں سے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے