سرکاری خاتون ڈاکٹر اور اس کے شوہر کی جانب سے کمسن ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، ولایت کالونی کی رہائشی سرکاری خاتون ڈاکٹر اور اس کے خاوند نے اپنی گھریلو ملازمہ 11 سالہ کنزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچی کی حالت غیر ہوگئی۔ بچی کی حالت تشویش ناک ہونے پر سرکاری ڈاکٹر نے کنزہ کے والد کو بلایا اور بچی اس کے حوالے کردی۔ بچی کا باپ محمد بشیر بیٹی کو لے کر آبائی علاقہ سمندری واپس چلا گیا۔
بچی پر تشدد کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعد سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تھانہ ائیرپورٹ کے اے ایس آئی کو معطل کردیا جبکہ بچی اور اس کے باپ کو واپس لانے کیلئے ٹیم بھیج دی۔