ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ابتدا میں برتری لینے کے باوجود فتح حاصل نہیں کرپائی،،،، روایتی حریف بھارت کے خلاف گرین شرٹس کو 1-3 سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔پاکستان نے کھیل کے 12ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر عرفان جونیئر کے گول کی بدولت کھاتہ کھولا، منپریت سنگھ نے گول بناکر مقابلہ 1-1 کردیا، مندیپ سنگھ نے گیند کو جال میں پہنچاکر بلو شرٹس کو 1-2 سے برتری دلوادی، کھیل کے 42 ویں منٹ میں دلپریت سنگھ نے بھارت کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا۔