مظاہرین نے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا
برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے پرنظرثانی کا مطالبہ کردیا،لندن میں لاکھوں افراد نے ریلی نکالی، شہر کے میئر صادق خان بھی اس میں شریک تھے،ریلی کے شرکاء بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی 6 لاکھ سے زائد افراد وسطی لندن میں جمع ہوئے،میئر لندن بھی ریلی کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں،ملک بھر سے آئے لاکھوں افراد نے پارک لین سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا،مظاہرین یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے پر ایک بار پھر عوامی رائے لینے کا مطالبہ کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے با ضابطہ علیحدگی 29 مارچ کو طے ہے۔