بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو پولیس نے اسلام آباد کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق شہلا شکیل سیٹھی امریکا میں ڈاکٹر رہی ہیں، جو حال ہی میں وطن آئی ہیں۔ پولیس شہلا شکیل سیٹھی کو آج ہی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے ان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ ڈاکٹر شہلا شکیل پر کار سرکار میں مداخلت اور اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے، ان کے خلاف گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔