پنجاب میں انسداد خسرہ کی خصوصی قومی مہم جاری
پنجاب میں انسداد خسرہ کی خصوصی قومی مہم جاری ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مہم کے دوران چھ ماہ سے سات برس تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرے سے بچاو کے اضافی حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام مہم کے حوالے سے مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 99000-0800 پر رابطہ کرسکتےہیں۔